جمعرات,  16 جولائی 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 45.48 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف کے مطابق گجرات کے شاہین چوک کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1.25 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ دیگر کارروائیوں میں باچا خان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے دو مسافروں سے 900 گرام آئس اور 30 گرام ہیروئن، چارسدہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 15.6 کلوگرام افیون، جامشورو کے حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر سے 15 کلوگرام چرس، ڈی جی خان کے غازی گھاٹ ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 8 کلوگرام آئس، جبکہ سیالکوٹ کے چائنہ چوک کے قریب دو ملزمان سے 4.7 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں