چکوال: (روشن پاکستان نیوز )عسکری کیڈٹ کالج کلر کہار اور چکوال پریس کلب کے زیرِ اہتمام “شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے” کے عنوان سے ایک خصوصی سیمینار 17 جولائی (جمعہ) کو نمازِ جمعہ کے بعد سہ پہر 3 بجے ہائیڈ پارک، چکوال پریس کلب میں منعقد ہوگا۔
سیمینار کی صدارت معروف مذہبی شخصیت کرنل (ر) محمد سعید خان کریں گے، جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، 2 ایرانی فوجی شہید
سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم کی سربراہی میں ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں بابو الفت حسین، ذوالفقار میر اور صوبیدار لال خان شامل ہیں۔ کمیٹی کو سیمینار کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
منتظمین کے مطابق سیمینار کا مقصد شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، وطن کے دفاع میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا اور نئی نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور کو فروغ دینا ہے۔











