هفته,  04 مئی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ شمال/شمال مغربی بلوچستان کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

انتباہ

25 سے27 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(نوشکی، چاغی،خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران ،زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر،تربت، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعد اذ دوپہر مری، گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ اورجامشورو میں گرد آلود ہوائیں/آندھی /جھکڑچلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، کرک، کرم ، وزیرستان، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News