هفته,  18 مئی 2024ء
فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

ایمان جمیل اور فراز اقبال نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل کا فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل میں رکھنے پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، بچوں کی والدہ فرحت شہزادی اور دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی، ان پر مقدمے کے وقت دونوں بچوں کی عمریں 16سال سے کم تھیں، بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں۔

عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا، عدالت اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News