هفته,  18 مئی 2024ء
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری کردیں، ایک ماہ میں 809 کیسز نمٹا دیے گئے۔ رپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ کیسز 217 چیف جسٹس عامر فاروق نے نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے 106، جسٹس بابر ستار نے 101 اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے97 کیسز نمٹائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس ارباب محمد طاہرنے 91 کیسز نمٹائے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78 ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 68 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 51 کیس نمٹائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News