هفته,  18 مئی 2024ء
برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی، 29 افراد ہلاک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 29 افراد ہلاک، جبکہ 60 سے زائد افراد لا پتا ہوگئے۔

برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں 10ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ایک ڈیم ٹوٹنے سے 3 لاکھ سے زیادہ آبادی کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔

سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی پُل ٹوٹ گئے، سڑکیں تباہ ہونے کے بعد کئی علاقوں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل

حکام نے موجودہ صورتحال کو بدترین آفت قرار دے کر خبردار کیا ہے کہ صورتحال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News