هفته,  18 مئی 2024ء
کسانوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسانوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولت سے استفادہ کیا، 72 مریضوں نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کرائے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیلڈ اسپتال پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیلڈ اسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفر گڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کے پی کو ایسا وزیراعلیٰ ملا جس کا حلیہ غنڈوں جیسا زبان بدمعاشوں جیسی ہے،عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر خیبر پی کے  میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 25 ہزار راشن بیگ پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔  گلگت بلتستان کے واقعہ پر لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتی ہوں۔ خیبرپی کے  میں 6 ٹرک کھانے پینے کا سامان بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ تمام صوبوں کیلئے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے۔ جب ڈینگی آیا تھا تب بھی خیبرپی کے  کے لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے۔ ڈینگی کے وقت بھی شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ ہسپتال خیبرپی کے  بھجوائے تھے۔خیبرپی کے  کے انتظامیہ اور وزیراعلیٰ بس دھمکیاں دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک نہیں سنا کہ خیبر پی کے میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوا ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دو ماہ کے 38 پراجیکٹ گنوا سکتی ہوں۔ کاش خیبرپی کے  کی حکومت اڈیالہ کے ساتھ ساتھ خیبرپی کے کے لوگوں کا بھی سوچیں۔  کوئی ایک بیان تک نہیں دیکھا جو متاثرہ خاندانوں کیلئے دیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اس وقت پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔ وہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں تمام حکومتوں کو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تمام فیصلے میاں نوازشریف کی مرضی سے ہورہے ہیں۔

گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف انکوائری کروا رہے، جلد تحقیقات قوم کے سامنے آئیں گی۔ موجودہ حکومت کا گندم ایشو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پولیس اور تمام سکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News