کراچی (روشن پاکستان نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کو خیرباد کہہ دیا ہے،تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑا ہے، وہ اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے شہر لندن منتقل ہوگئے ہیں،سرفراز احمد مستقبل میں قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے،سرفراز احمدکی قیادت میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی ملی اور 2006ء میں انڈر 19 کا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔