اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) میٹا نے اپنے واٹس ایپ بزنس پلیٹ فارم کےلیےنئی قیمتوں کےنظام کا اعلان کردیا۔
کمپنی کےمطابق یکم اگست 2026 سےمیٹا بزنس ایجنٹ استعمال کرنے والےکاروباری صارفین سےفی پیغام فیس کے بجائے ٹوکن بیسڈ پرائسنگ کے تحت چارجز وصول کیے جائیں گے۔
نئےنظام کےمطابق کاروباری ادارے ہرپیغام پر یکساں فیس ادا کرنے کےبجائے اس ڈیٹا یا کمپیوٹنگ وسائل کے مطابق ادائیگی کریں گےجومصنوعی ذہانت صارفین کےسوالات یادرخواستوں پرکارروائی کے دوران استعمال کرے گی۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا؟
کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر 2026 سے بعض کاروباری پیغامات پر دوبارہ فیس وصول کی جائے گی، جسے تقریباً 2 سال قبل عارضی طور پر معاف کر دیا گیا تھا۔











