جمعه,  03 جولائی 2026ء
دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان کے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا پلان تھا تاہم اب ٹیسٹ اسکواڈ کے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 16 رکنی اسکواڈ کے لیے ایک بیٹر کو اسکواڈ سے کم کیا جا سکتا ہے، سعود شکیل کا دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے تاہم انگلینڈ کے 3 ٹیسٹ میچز کیلئے انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

عرب ریاستوں میں مقیم پاکستانی ملکی سرمایہ اور فخر ہیں: میاں منیر ہانس

ذرائع کے مطابق اسکواڈ کو 16 کھلاڑیوں تک رکھنے پر مشاورت جاری ہے، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

مزید خبریں