هفته,  04 جولائی 2026ء
سی ایس ایس امتحانات 2027 کا شیڈول جاری ، رجسٹریشن کا آغاز کب ہوگا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سی ایس ایس امتحانات 2027 کا شیڈول جاری کردیا، رجسٹریشن کا آغاز اگست سے ہوگا۔

تفصیلت کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز ( سی ایس ایس) کے سالانہ امتحانات 2027 کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا، شیڈول کے تحت امتحانی عمل کا باقاعدہ آغاز رواں سال اگست سے ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ کے ساتھ ہوگا۔

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان میں بیٹھنے کے لیے ایم سی کیوز پر مشتمل ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے، جبکہ آن لائن درخواستیں 3 اگست سے 20 اگست 2026 تک وصول کی جائیں گی۔

اسکریننگ ٹیسٹ 27 ستمبر 2026 کو ملک بھر کے مختلف امتحانی مراکز میں یکساں منعقد ہوگا۔

تحریری امتحانات کی تاریخیں اور طریقہ کار

اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے کامیاب امیدوار ہی تحریری امتحان کے لیے اہل ہوں گے، تحریری امتحان کا باقاعدہ اشتہار 8 نومبر 2026 کو جاری کیا جائے گا، اہل امیدوار 10 نومبر سے 25 نومبر 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

اسپین میں غیرملکیوں کے لیے سنہری موقع، لاکھوں درخواستیں جمع

آن لائن فارم کی ہارڈ کاپی اور تمام تعلیمی و ضروری دستاویزات 4 دسمبر 2026 تک ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر پہنچانا لازمی ہوگا۔

سی ایس ایس 2027 کے روایتی تحریری امتحانات کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری 2027 سے ہوگا۔

ایف پی ایس سی انتظامیہ نے امیدواروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

سلیبس، امتحانی قوانین اور کسی بھی قسم کی تازہ ترین تبدیلی کی معلومات کے لیے امیدوار باقاعدگی سے ایف پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

مزید خبریں