جمعه,  17 مئی 2024ء
نشتر اسپتال کے برن یونٹ کے ڈاکٹروں نے سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دیدیا

ملتان (روشن پاکستان نیوز)ملتان کے نشتر اسپتال کے برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے یونٹ پر سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناہید اور ڈاکٹر وسیم ربانی نے اپنے استعفے وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کو بھجوا دیئے۔

ڈاکٹروں نے برن یونٹ کے معاملات میں سیاسی مداخلت کا الزام لگایا اور اپنے استعفے میں شکایت کی کہ ایک ریٹائرڈ سینئر رجسٹرار کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، تمام فیکلٹی سیاسی مداخلت اور من مانی تقرریوں پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب وائس چانسلر نشتر ہسپتال یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا ہے کہ استعفے میرے پاس پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینئر ڈاکٹرز کے استعفے آگے نہیں بھجوائے گئے، معاملات کو حل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News