اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے سینیٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔
صنم جاوید نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے، اعتراض اٹھایا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں پلاٹ نہیں دکھایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔
صنم جاوید نے اپیلٹ ٹریبونل سے درخواست کی ہے کہ کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔