اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسٹا گرام میں ایک نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے آپ ٹیگ فوٹوز کو اپنی مین پروفائل گرڈ میں نمایاں کرسکیں گے۔
ویسے تو انسٹا گرام میں ٹیگڈ ٹیب موجود ہے، جہاں آپ ان تمام پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں جن میں آپ کو ٹیگ کیا جاتا ہے۔
اگر کوئی پوسٹ ایسی ہے جو آپ مین گرڈ میں ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہے۔
کمپنی کے مطابق آپ اپنی پسندیدہ گروپ فوٹوز کے ساتھ ایسا کرسکیں گے، میموریز یا دیگر پوسٹس کے ساتھ بھی ایسا ممکن ہوگا۔
ٹیگ پوسٹ کو متعدد طریقوں سے مین گرڈ پر ایڈ کیا جاسکے گا۔؎
پی سی بی نے امام اور رضوان کا موبائل ڈیٹا حاصل کرلیا، تحقیقات کا دائرہ وسیع
آپ ایسا براہ راست ڈی ایم نوٹیفکیشن سے کرسکیں گے یا ٹیگ پوسٹ کے اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو میں بھی یہ آپشن موجود ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ ٹیگڈ ٹیب پر موجود کسی پوسٹ کو دبا کر رکھ کر بھی ایسا کرسکیں گے۔
اگر آپ اس پوسٹ کو کسی وقت گرڈ سے ہٹانا چاہیں گے تو ایسا آسانی سے کیا جاسکے گا۔
یہ تمام ٹیگڈ پوسٹس گرڈ پر ریورس کرانیکل آرڈر میں نظر آئیں گی مگر آپ انہیں مرضی سے ری ارینج کرسکیں گے۔











