جمعرات,  24  ستمبر 2026ء
گلبہار پولیس کی کارروائی، مبینہ قبضے میں لیا گیا مکان مالک کے حوالے

پشاور(کرائم رپورٹر) گلبہار پولیس نے شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر قبضے میں لیے گئے مکان کا تالا توڑ کر مکان مالک کے حوالے کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس لائن میں موصول ہونے والی درخواست پر گلبہار پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ایس ایچ او گلبہار بھی مکان کے مالک کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جہاں مکان کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔

کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہتھوڑے کی مدد سے مکان کا تالا توڑا اور مکان مالک کو گھر کا قبضہ واپس دلا دیا۔ موقع پر کسی مبینہ قبضہ گروپ کی موجودگی یا مزاحمت کی اطلاع نہیں ملی۔

کارروائی کے بعد شہریوں نے پولیس کی جانب سے شکایت پر فوری ردعمل کو سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اسی طرح بروقت کارروائیاں کرتی رہی تو قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مبینہ قبضہ گروپوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے شہریوں کی شکایات پر کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

گلبہار پولیس کی اس کارروائی میں مکان کا قبضہ اصل مالک کو واپس ملنے کے بعد شہریوں نے پولیس کے فوری ایکشن کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید خبریں