واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی کانگریس کی خاتون رکن ڈیبی واسر مین شلز نےکہا ہےکہ مڈٹرم میں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرنے والے ڈیموکریٹس جنوری میں ایران کے ساتھ غیر قانونی جنگ روکنے کے لیے کام کریں گے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے ٹرمپ کے حامیوں کے ‘میک امریکا گریٹ اگین’ کے نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میگا کے انتہاپسندوں نے ہمارے ملک کو توڑنےکی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ڈیموکریٹس امریکی اقدار کو واپس لائیں گے اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے۔











