جمعرات,  04 جون 2026ء
سفاک ماں نے بیٹی کو زہر دے کر مار ڈالا

فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز): سفاک ماں نے سگی بیٹی کو زہر دے کر قتل کر دیا لڑکی کے والد کی ملزمہ کو گرفتار کروا دیا۔

یہ سفاکانہ واقعہ فیصل آباد کے جگرا نواں میں پیش آیا، جہاں ماں نے اپنی سگی نوجوان بیٹی کو زہر دے کر قتل کر ڈالا۔

اہلخانہ قتل کی واردات کو چھپانے کے لیے مقتولہ 17 سالہ فضا کی خاموشی سے تدفین کرنے والے تھے کہ پولیس نے اچانک گھر پر چھاپہ مار کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

قلعہ گجر سنگھ تھانے میں مبینہ غفلت، محرر زاہد کی جانب سے چھٹی نہ ملنے پر کانسٹیبل کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ کے اطلاع دینے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ باپ کے بیان کے بعد ملزمہ شمشاد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں