قصور(روشن پاکستان نیوز)قصور میں گزشتہ روز گہلن بازار میں مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار
ایس ایچ او صدر پتوکی نبیل احمد نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا جس میں G3 رائفل، AK-47، پسٹل، رپیٹر، کلاشنکوف سمیت 8 مختلف اقسام کا اسلحہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں اور آتش بازی کا سامان بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق کارروائی 15 کی اطلاع پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کی گئی۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزمان صدام وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔











