لاہور(روشن پاکستان نیوز) زمین کےتنازعےپردوگروپوں میں گولیاں چل گئیں،دوافرادقتل جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلا ت کےمطابق لاہور کےعلاقےشاہدرہ بیگم کوٹ گاؤں میں فائرنگ سےدو افراد کوقتل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق دوگروپوں کےدرمیان زمین کےتنازعےکےباعث جھگڑاہوا، فائرنگ کےدوران دوافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔
مزید پڑھیں: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 05ملزمان گرفتار
پولیس کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت 40 سالہ علی رضا اور 42 سالہ دلاور کےنام سےہوئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیاگیا۔











