ٹیکسلا(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی ٹیم پر خطرناک اشتہاری مجرموں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
فائرنگ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل جمیل کے سینے پر لگی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت وہ محفوظ رہے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان جڑواں شہروں میں گاڑی چوری، راہزنی اور بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔
حکام کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل ریلوے گراؤنڈ ڈھوک حسو سے اسکول یونیفارم میں ملبوس 12 سالہ بچے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی رہائی کے لیے تاوان بھی وصول کیا تھا۔ متاثرہ بچے نے ملزمان کی شناخت بھی کر لی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











