منگل,  28 اپریل 2026ء
سی ڈی اے آپریشن سے متاثر ہونے والوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں، سید ندیم منصور

تجاوازت کروانے والے کرپٹ سی ڈی اے ملازمین کیخلاف کاروئی کی جائے، ایم کیو ایم رہنماء

اسلام آباد(عرفان حیدر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءسید ندیم منصورنے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں سی ڈی اے کے تجاوزات کیخلاف آپریشن سے تین حلقوں کے لاکھوں ووٹرزکی بیدخلی نہ صرف وہاں کے مکینوں بلکہ سیاسی جماعتوں کا بھی نقصان ہے جو اب ان ووٹرز کی حمایت سے محروم ہو گئے ہیں،سیاسی جماعتوں کو اسکا ازالہ کرنا چاہیئے، سی ڈی اے کےکرپٹ افسران اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جانی چاہیئے، قیام پاکستان اور سی ڈی اے کے قیام سے بھی صدیوں پہلےسےوہاں آباد متاثرین کو متبادل جگہ دیئے بغیر بیدخل کرنا انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے،صدر ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ متاثرین کے تحفظات دور کریں،متاثرین کومفت پلاٹ دیئے جائیں اورانکے نقصان کا ازالہ کیا جائے،سید ندیم منصور نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے قدیمی اور صدیوں سے آباد علاقوں نورپورشاہاں، بری امام، سید پور، ملپور و دیگر علاقوں میں سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے نام پر شروع کئے گئے ظالمانہ آپریشن کے حوالے سےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید ندیم منصور کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کروانے میں سی ڈی اے کے اپنے لوگ ملوث ہیں، حکومت اس ھوالے سے ایک جوڈیشل انکوائری کرائے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کرے، نورپورشاہاں بری امام، سید پور، ملپور سمیت صدیوں سے آباد دیگر قدیمی آبادیوں میں سیاسی رہنماء ووٹ لینے کی خاطر پانی، بجلی، گیس، سکول، ڈسپنسری سڑکوں گلیوں سمیت دوسری سہولیات فراہم کرتے رہیں ہیں تو اب یہ آبادیاں غیر قانونی کیسے ہو گئی ہیں،حکومت نے غریب لوگوں کو بےگھر کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستانی اور محب وطن لوگ اور ٹیکس ادا کرنے والے لوگ ہیں، ریاست کا کام عوام کو چھت، روزگار، صحت اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے مگر موجودہ حکومت نے الٹا عوام کو بے گھر اور بے روزگار کرنا شروع کر رکھا ہے جو کہ انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے، حکومت اور سی ڈی اے پولیس اور انتظامیہ کیساتھ ملکر مقامی لوگوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہاں کے مقامی لوگوں کے مطابق بے بس اور لاچار غریب لوگوں کو بے گھر کرنے کے بعد پولیس اور سی ڈی اے کے اہلکار انہیں اپنا ملبہ اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور وہ ملبہ خود بیچنے میں ملوث ہیں جو کہ انتہائی ظلم ہے، سید ندیم منصور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے آپریشن کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ان واقعات میں ملوث اہلکاروں اور افسران سخت ترین کاروائی کی جائے، متاثرین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں اورانہیں مفت متبادل پلاٹ دیئے جائیں، انکے جائزحقوق انہیں دیئے جائیں تاکہ یہ لوگ اپنی فیملیز کے سر چھپانےکا بندوبست کر سکیں۔

مزید خبریں