منگل,  28 اپریل 2026ء
تھانہ گولڑہ میں آگ لگنے کا واقعہ، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر: محمد جنید ندیم) اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے تھانے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

میرا سے انٹرویو کا معاملہ: معروف شخصیات کی سخت تنقید کے بعد ارشاد بھٹی کا ردعمل آگیا

مزید خبریں