بدھ,  29 اپریل 2026ء
شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) چکری پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 05ملزمان گرفتار،ملزمان سے 03 پسٹل30بور معہ ایمونیشن، رائفل تھری ناٹ تھری،MP-05 پشپشہ30بور اور ساؤنڈ سسٹم برآمد۔
تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 05ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عاطف، امتیاز، ذیشان، وقاص اور حسنین شامل ہیں، ملزمان سے 03 پسٹل30بور معہ ایمونیشن، رائفل تھری ناٹ تھری،MP-05 پشپشہ30بور اور ساؤنڈ سسٹم برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ہوائی فائرنگ کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

مزید خبریں