حافظ آباد(شوکت علی وٹو) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے انٹرل الیکشن 2026-2028 کے تحت سب ڈویژن نمبر 4 کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں یونین کے سدا بہار چیئرمین ملک محمد رزاق اعوان، وائس چیئرمین رانا افتخار احمد، جنرل سیکرٹری زاہد حسین شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری غضنفر لَڑکا کو سیاسی و سماجی رہنماؤں، چیئرمین یونین کونسل سولنگی اعوان عدنان افضل ہنجرا، شہزاد انور گورایہ، حاجی شاہد عباس ناہرا اور اہلِ علاقہ کی جانب سے گلاب کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع پر واپڈا دفتر کے ملازمین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، جبکہ شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی اور بہتر خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











