اتوار,  28 اپریل 2024ء
بشام حملہ،چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی مذمت

گوجرانوالہ(دلشادعلی )چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک دشمنوں نے پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی، دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا،پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے۔

پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست کے طور پر واحد ملک ہے جو پوری استقامت اور مکمل عزم کے ساتھ بین الاقوامی دہشت گردی کا براہ راست مقابلہ کر رہا ہے۔

پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے چینی دوستوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News