بدھ,  09  ستمبر 2026ء
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے ایک ہفتے کے دوران دوسری بار  بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔

ملک بھر کے صارفین کیلئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ  روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین سے ستمبر، اکتوبر اور نومبرکے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائےگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے 3 ماہ تک ہرماہ 52 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائےگا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک سمیت ملک بھرکے صارفین پر ہوگا۔

خیال رہےکہ ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمت میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

4 ستمبر کو نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں