پیر,  26 اکتوبر 2026ء
برازیل: خودکار ٹرین گری ہوئی کرین سے ٹکرا گئی، آپریٹر زخمی

ساؤ پالو(روشن پاکستان نیوز) بر ازیل کے شہر ساؤ پالو میں خودکار برقی ٹرین پٹری پر گری ہوئی بھاری تعمیراتی کرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کرین کا ملبہ نیچے مصروف سڑک پر جا گرا۔ حادثہ 24 اکتوبر کو شہر کے مشرقی علاقے میں لائن 15 کے قریب پیش آیا۔

بیڈفورڈ کے قریب دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، ڈرائیور ہلاک، 89 افراد زخمی

حادثے میں کرین چلانے والا آپریٹر زخمی ہوگیا، تاہم ٹرین میں سوار کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ تصادم کے بعد ٹرین کو مرمت کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ متاثرہ حصے میں ریل سروس عارضی طور پر معطل کرکے مسافروں کے لیے متبادل بسوں کا انتظام کیا گیا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں