پیر,  26 اکتوبر 2026ء
اسلام آباد میں پاک چین دوستی ریلی کی تقریب، 75 سالہ دوستانہ تعلقات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، تعاون، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاک چین دوستی ریلی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام یوریشین ایڈونچر کلب اسلام آباد کے سربراہ رضوان حیدر شاہ کی میزبانی میں پاکستان قومی کونسل برائے فنون میں کیا گیا۔

سعودی عرب اورحوثی تنازع میں شدت پر گہری تشویش ہے، چین

تقریب کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر دیرینہ دوستی کو اجاگر کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد، تجارت، سیاحت اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر پاک چین دوستی کو باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ ترقی کی علامت قرار دیا گیا۔ تقریب میں شاہراہِ ریشم کے کاروباری اداروں، ڈیجیٹل ترقی سے وابستہ اداروں اور بین الاقوامی شاہراہِ ریشم میلے کے منتظمین نے بھی تعاون کیا۔

مزید خبریں