پیر,  26 اکتوبر 2026ء
راولپنڈی:سکوٹی موٹرسائیکل کی بیٹری تبدیل نہ کرنے پر وارث خان میں خواتین سے بدتمیزی اور ہراسانی کا مبینہ واقعہ، علی خان آٹوز پر الزام

راولپنڈی (راجہ اسرار حسین) – 20 اکتوبر کو راولپنڈی کے علاقہ وارث خان میں سکوٹی موٹرسائیکل کی بیٹری تبدیل نہ کرنے پر خواتین سے بدتمیزی اور ہراسانی کا افسوسناک مبینہ واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علی خان آٹوز کے عملے کی جانب سے موٹر سائیکل کی بیٹری تبدیل کرنے کے بجائے دو خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

متاثرہ خواتین کے مطابق جب انہوں نے اس مبینہ بدتمیزی کو اپنے موبائل فون پر ریکارڈ کرنے کی کوشش کی تو انہیں زبردستی ریکارڈنگ سے روک دیا گیا۔ الزام ہے کہ ان کے فونز کو بلاک کیا گیا اور ویڈیو ڈیلیٹ کروانے تک انہیں جگہ چھوڑنے سے روکا گیا اور زبردستی روکے رکھا گیا۔

 اسلام آباد: شاہ اللہ دتہ میں سی ڈی اے کی 898 کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا خواتین کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے جب وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو ثبوت کے طور پر محفوظ کرنے کی کوشش کریں؟

واقعے کے بعد شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ متعلقہ پولیس حکام اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، متاثرہ خواتین کا موقف سنیں، معاملے کی شفاف تحقیقات کریں اور اگر الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خواتین کو ہراساں کرنا، ڈرانا دھمکانا یا زبردستی روک کر رکھنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ خواتین کو تحفظ، عزت اور بغیر کسی خوف کے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

مزید خبریں