تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
تہران میں تقریب سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سےجنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا سے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا، خطےمیں کسی ایک جگہ جنگ اور تنازعات ہوں تو خطے کا پُرامن ہونا ممکن نہیں۔
ٹرمپ بدترین نااہل، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: بارک اوباما
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصورجواب دیا جائے گا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ جب تک امریکا اپنے توڑے وعدے پورے نہیں کرتا، امریکی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔











