هفته,  13 جولائی 2024ء
ای سی سی نے گیس سستی کرنے کا اوگرا کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس سستی کرنے کا اوگرا کا فیصلہ مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ای سی سی نےگھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دیدی ،اوگرا نےایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں10 فیصد کمی کا فیصلہ دیا تھا۔

اوگرا نےایس ایس جی سی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں 4 فیصد کمی کا فیصلہ دیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کیپٹو کےسواباقی انڈسٹری کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگاہوگا؟بڑی خبر آگئی

ای سی سی نے کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دیدی ہے،گیس ٹیرف2750 سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔

اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News