جمعرات,  27  اگست 2026ء
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ کے نمبر ون بولر بن گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی،جس میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

مچل اسٹارک نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی، بمراہ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اسپنرنعمان علی نے ٹیسٹ بولرزکی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے،انگلینڈ کے اولی رابنسن 15 درجےبہتری کے بعد 11ویں جبکہ جوش ٹنگ 16 درجے ترقی کرکے 17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

بابراعظم ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں 10ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق سات درجے بہتری کے بعد 28ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں