جمعرات,  27  اگست 2026ء
بریڈفورڈ میں ہیروئن اور کریک کوکین سپلائی کرنے والا ڈیلر گرفتار، ساڑھے چار سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا

بریڈفورڈ (روشن پاکستان نیوز) بریڈفورڈ میں پولیس نے منشیات کی سپلائی کرنے والی ایک ڈرگ لائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ سادیول حق کو گرفتار کیا، جسے لیڈز کے علاقے پڈسی میں کریک کوکین اور ہیروئن سپلائی کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کی تحقیقات کے مطابق ملزم کی ڈرگ لائن سے منشیات کی فروخت کے لیے ہزاروں ٹیکسٹ پیغامات بھیجے گئے۔ فروری میں پولیس نے بریڈفورڈ کے نوٹنگھم اسٹریٹ میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر دو موبائل فون اور 1,520 پاؤنڈ نقدی برآمد کی۔

برطانیہ: بڑھتی لاگت اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ملازمتوں کے مواقع کم ہونے لگے

پولیس نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2,360 پاؤنڈ مالیت کی کریک کوکین اور ہیروئن بھی برآمد کی، جن میں سے زیادہ تر منشیات الگ الگ پیکٹس میں موجود تھیں۔ فرانزک تفتیش میں پیکٹس سے ملزم کا ڈی این اے بھی ملا۔

سادیول حق نے منشیات کی سپلائی اور فروخت سے متعلق تمام الزامات کا اعتراف کیا، جس کے بعد بریڈفورڈ کراؤن کورٹ نے اسے ساڑھے چار سال قید کی سزا سنا دی۔

مزید خبریں