جمعرات,  27  اگست 2026ء
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

کھٹمنڈو(روشن پاکستان نیوز) : نیپال اور تبت میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، اور اموات کی تعداد 157 ہو گئی۔

کئی علاقوں میں پوری کی پوری آبادی کا وجود ہی ختم ہو گیا ہے، اور درجنوں سیاح لاپتا ہو گئے ہیں، جن میں 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں، سیلابی ریلوں سے سڑکیں اور پل بہہ گئے جب کہ متعدد گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔

سیلاب بدھ کی صبح سویرے نیپال کے دار الحکومت کٹھمنڈو کے شمال میں واقع ضلع رسووا میں آیا، برف کا غیر معمولی رفتار سے پگھل کر بھوٹے کوشی دریا میں شامل ہونا سیلاب کا سبب بنا۔

وزیر اعظم کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

تبت اور نیپال کی سرحد کے دونوں جانب سرچ آپریشنز جاری ہیں، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق تبت میں جانی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

صورت حال کے پیش نظر 5 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں