کان پور(روشن پاکستان نیوز) بھارتی شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجےمیں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی جب کہ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپس آتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی ہسپتال سے آوارہ کتا زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔











