مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، جبکہ بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
آزادکشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران حملہ، رینجرز اہلکار شہید
اجلاس میں سینیٹر رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی، جبکہ صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام، آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں نئی کابینہ کی تشکیل اور حکومتی ترجیحات پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ گڈ گورننس اور حکومتی امور بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔











