ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب میں تین پاکستانیوں کو ہیروئن اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی حکام نے ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ تین پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی ہے جبکہ یہ کارروائی ان کے مقدمات کی سپریم کورٹ سے منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
سعودی حکام کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ان تینوں افراد کے خلاف سنائی گئی سزاؤں کو برقرار رکھنے کے بعد ایک شاہی فرمان کے تحت یہ سزائیں دی گئیں۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو ہیروئن اسمگلنگ کے جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
سعودی عرب سے واپسی پر مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
ان کی سزاؤں پر عمل درآمد سے قبل مملکت کے عدالتی عمل کے ذریعے ان کی توثیق کی گئی تھی۔
سزائے موت پانے والے افراد کی شناخت، ہیروئن کی مقدار یا ان کی گرفتاری کے حالات کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔











