اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔
سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔
قرارداد میں جھوٹے مقدمات میں گرفتار یاسمین راشد اور دیگر خواتین اور صحافیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کرائی گئی۔