هفته,  31 اکتوبر 2026ء
شخصیت پرستی یا آزادی اظہار؟ پاکستانی کرنسی نوٹوں پر بانیٔ پاکستان کی تصویر تبدیل کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان میں سیاسی وابستگی اور شخصیت پرستی کے رجحان پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پاکستانی کرنسی نوٹوں پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کی جگہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر لگانے کی ایک ایڈیٹ شدہ ویڈیو گردش کر رہی ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اس معاملے نے سیاسی اختلاف، شخصیات سے وابستگی اور قومی شناخت کے احترام سے متعلق سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاست کو سیاسی نظریات، پالیسیوں اور کارکردگی تک محدود رکھنا چاہیے اور کسی سیاسی شخصیت سے وابستگی کو قومی تاریخ اور شناخت پر فوقیت نہیں دینی چاہیے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی حیثیت اور قومی خدمات کا احترام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہونا چاہیے۔

عمران خان کیلئے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

آزادیٔ اظہار رائے جمہوری معاشرے کا بنیادی حق ہے، تاہم اس حق کے استعمال کے ساتھ ذمہ داری اور قومی اقدار کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ سیاسی شخصیات سے اختلاف یا حمایت کا اظہار کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے قومی شخصیات اور تاریخی ورثے کی توہین کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی شخصیت پرستی کے تناظر میں یہ معاملہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ سیاست میں شخصیات کے بجائے نظریات، اصولوں، قومی مفادات اور عوامی خدمت کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

مزید خبریں