منگل,  22  ستمبر 2026ء
پی ٹی آئی کے عادل بازئی بھی گرفتار، پکڑے گئے ممبران اسمبلی کی تعداد 6 ہوگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں اور اب اسلام آباد پولیس نے ایم این اے عادل بازئی کو بھی گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد سے گرفتار ممبران اسمبلی کی تعداد 6 ہوگئی ہے، ان ممبران اسمبلی میں میاں احسن جمال، ثنا اللہ مستی خیل پہلے ہی گرفتار ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا

سینیٹر سیف اللہ نیازی ،غوث محمد ،داور کنڈی بھی تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہیں جب کہ  تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق بھی زیر حراست ہیں۔

 اس کے علاوہ عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی۔

مزید خبریں