بدھ,  19  اگست 2026ء
کولکتہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، بنگلادیشی شہریوں سمیت 9 افراد ہلاک

کولکتہ(روشن پاکستان نیوز) بھارتی شہر کولکتہ میں ہوٹل میں آگ لگنے کے و اقعے میں بچے سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست  بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 افراد ہلاک اور کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بنگلا دیشی شہری بھی شامل تھے جو علاج کے لیے کولکتہ آئے ہوئے تھے۔

برطانیہ میں جنگلات میں آگ لگنے کا شدید خطرہ، حکومت کا ہائی الرٹ جاری

مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات  2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس پر ایک گھنٹے کے اندر قابو پا لیا گیا جب کہ واقعے کے دوران تقریباً 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور  پر خدشہ ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید خبریں