منگل,  18  اگست 2026ء
اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ملاقات میں صحت اور دیگر امورپرگفتگو کی گئی، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کےحکم سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم

نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد داہگل ناکے پہنچ گئیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔

صحافی کے سوال پرنورین نیازی نے صرف ملاقات ہونےکی تصدیق کی اورکہا کہ ملاقات ہوگئی ہے۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان، نورین نیازی کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں