لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں 7 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں گلی میں کم روشنی کے باعث بچہ مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق واسا نے صفائی کےلیے مین ہولز کے ڈھکن ہٹا رکھے تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
کراچی میں 22کروڑ روپےکی واردات کرنیوالے 2 ملزمان لاہور سےگرفتار
دوسری جانب واسا حکام کا کہناہے کہ یہ علاقہ واسا لاہور کے دائرہ کار میں شامل نہیں، مقامی افراد نے نجی مزدوروں سےکام کرایا جومین ہول کھلاچھوڑکرچلےگئے۔











