پیر,  17  اگست 2026ء
واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر جو صارفین کے ایک عام مسئلے کا حل ثابت ہوگا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کو تلاش کرنا ہمیشہ مشکل کام محسوس ہوتا ہے۔

مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے اس عام مسئلے کا حل ایک نئے بٹن کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا بٹن چیٹ سے نکلے بغیر آپ کو سرچ موڈ پر لے جائے گا۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے آئی فونز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔

ابھی آئی فونز کے اندر واٹس ایپ چیٹس میں کسی پرانے میسج کو تلاش کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔

اس کے لیے کسی کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ میں اوپر موجود نام پر کلک کرکے چیٹ انفو اسکرین اوپن کرنا ہوتی ہے۔

اس کے بعد سرچ بٹن پر کلک کیا جاتا ہے جو واپس چیٹ میں سرچ موڈ کی شکل میں بھیجتا ہے۔

کیا آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک بند ہوگیا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

ویسے تو یہ فیچر کام کرتا ہے مگر ہر ایک کے لیے اسے استعمال کرنا اتنا اچھا تجربہ نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت ایک سرچ بٹن چیٹ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ بٹن اسکرین پر مستقل موجود نہیں ہوگا بلکہ اس وقت ظاہر ہوگا جب آپ اوپر کی جانب پرانے میسجز میں اسکرولنگ کریں گے۔

بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی محسوس ہوتی ہے مگر یہ صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دے گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں