پیر,  10  اگست 2026ء
حافظ آباد میں منشیات فروشی کے الزام میں پولیس کانسٹیبل گرفتار

حافظ آباد (شوکت علی وٹو): تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر آئس منشیات فروخت کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1100 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ کوٹ لدھا، ضلع گوجرانوالہ میں کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حافظ آباد کے سٹی ایریا میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مبینہ سہولت کاروں اور سپلائرز کی تلاش بھی جاری ہے۔ ڈی پی او فواد احمد کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں