هفته,  17 اکتوبر 2026ء
قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے۔

مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس  حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سودر پسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے اور میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔

افغان کرکٹ لیگ کا بڑا دعویٰ، ایلون مسک اور جیف بیزوس ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں

نیپال پریمئیر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد کی جائے گی، مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور وہ حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں