هفته,  17 اکتوبر 2026ء
’ایران کے خلاف جنگ یورپی شہریوں کو اب تک 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی‘، پیڈرو سانچیز

میڈرڈ(روشن پاکستان نیوز) اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ یورپی شہریوں کو اب تک 100 ارب یورو (112 ارب ڈالر) سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی ہے۔

وزیر اعظم اسپین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’ایران کے خلاف جنگ کی قیمت 100 ارب یورو سے تجاوز کر گئی ہے، ہم میں سے جن لوگوں نے جنگ کے خلاف آواز اٹھائی تھی، وہ اس وقت درست تھے جب ہم نے جنگ کے لیے ’نہیں‘ کہا تھا۔‘‘

ایران پر حملوں کے لیے امریکا کا نیا منصوبہ، ’مدر آف آل بمز‘ کے استعمال پر غور

انھوں نے مزید لکھا ’’ہم جانتے تھے کہ آخرکار عام لوگوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، ایران جنگ کے معاشی بوجھ کا سب سے زیادہ خمیازہ عام شہری بھگت رہے ہیں۔‘‘

جنگ کے معاشی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سانچیز نے کہا ’’اسی لیے ہم نے پارلیمان میں 12 ارب یورو (13.4 ارب ڈالر) سے زائد کے سماجی تحفظ کے پیکج کی توثیق کی ہے، تاکہ شہریوں اور متاثرہ شعبوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔‘‘

اسپین کی پارلیمان نے 12 ارب یورو (13.4 ارب ڈالر) سے زائد مالیت کے ایک پیکج کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد متاثرہ شعبوں کے ساتھ ساتھ گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کو بھی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا، ’’اب وقت آ گیا ہے

مزید خبریں