عمرہ ایک عظیم روحانی سعادت ہے جو انسان اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا ذریعہ ہے، سردار حمزہ عباسی
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار حمزہ عباسی نے وفاقی وزیر سید عمران شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی، ملاقات کے دوران سردار حمزہ عباسی نے وفاقی وزیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ایک عظیم روحانی سعادت ہے جو انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا ذریعہ بنتی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید عمران شاہ اپنی ذمہ داریاں اسی جذبۂ خدمت اور دیانت داری کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور اسلام آباد سمیت مختلف قومی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور ملکی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا،وفاقی وزیر سید عمران شاہ نے سردار حمزہ عباسی کی آمد، نیک خواہشات اور دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت، ملکی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں شخصیات نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔











