منگل,  28 جولائی 2026ء
سحر کامران کی امریکی سفارتخانے کی عہدیدار سے ملاقات، خواتین کی قیادت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے امریکی سفارتخانے کی انٹرنل پولیٹیکل یونٹ چیف کیرن گلوکر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خواتین کی قیادت اور سماجی ترقی میں ان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں سحر کامران نے کہا کہ کیرن گلوکر سے ملاقات خوش آئند رہی۔ انہوں نے ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر سائنس اور مشین لرننگ میں پی ایچ ڈی کے بعد سفارتکاری کے شعبے میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کشیدگی، پاکستان کی ثالثی امن کی نئی امید قرار: سحرکامران

سحر کامران کے مطابق ملاقات میں پاکستان، امریکا اور دنیا بھر میں خواتین کے لیے مواقع، قیادت اور مثبت تبدیلی لانے میں ان کے کردار پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی قیادت معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے اپنی سیاسی رہنما شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خواتین کے لیے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین عزم، محنت اور صلاحیت کے ذریعے کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں