حافظ آباد(شوکت علی وٹو) حکومت پنجاب کے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت حافظ آباد میں 22 بے زمین خاندانوں میں زرعی اراضی کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کوآرڈینیٹر اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق، اراکین پنجاب اسمبلی میاں شاہد حسین اور عون جہانگیر بھٹی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ منصوبہ بے زمین افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنے اور زرعی شعبے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی زمینیں مکمل میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت 10 سالہ لیز پر الاٹ کی گئی ہیں۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں آنکھوں کے مریضوں کے ساتھ سنگین زیادتی
اراضی حاصل کرنے والے مستحق افراد نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی۔











